Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 69
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ
وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ وَلَا تُخْزُوْنِ : اور مجھے خوار نہ کرو
اللہ سے ڈرو تم میری رسوائی کے لیے کیوں درپے ہوگئے ہو ؟
اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری رسوائی نہ کرو : 69۔ لوط (علیہ السلام) کی ان باتوں کا قوم کے لوگوں پر ذرا اثر نہ ہوا اور وہ دھرنا مار کر بیٹھ گئے اور اپنی حرکتوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بالکل تیار ہوگئے اور انہوں نے بڑا کام کیا تو ایک بار دوبارہ زبان کھولی کہ اے لوط (علیہ السلام) ! تو جانتا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں اور تجھ کو یہ بھی معلوم ہے کہ جو کچھ چاہتے ہیں وہ کر گزرتے ہیں اتنا لمبا معاملہ کیوں کرتا ہے اور ہمارا مطالبہ پورا کیوں نہیں ہونے دیتا ، ہماری عادت کا تجھ کو پتہ نہیں ہے ؟
Top