Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 68
قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ
قَالَ : اس نے کہا اِنَّ : کہ هٰٓؤُلَآءِ : یہ لوگ ضَيْفِيْ : میرے مہمان فَلَا تَفْضَحُوْنِ : پس مجھے رسوا نہ کرو تم
لوط (علیہ السلام) نے کہا ، دیکھو یہ میرے مہمان ہیں تم میری فضیحت نہ کرو
لوط (علیہ السلام) نے قوم کے لوگوں کو سمجھایا کہ دیکھو میری فضیحت نہ کرو : 68۔ لوط (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اے میری قوم کے لوگو ! دیکھو یہ لوگ تو میرے مہمان ہیں اور تم میرے فضیحت ان کے سامنے کیوں کرتے ہو ؟ کیا تم میں کوئی بھی سمجھدار انسان نہیں ہے کہ وہ کم از کم انسانیت ہی کے ناطے سے بات کو سمجھنے کی کوشش کرے ؟ تم کیوں اس لعنت میں گرفتار ہو اور دائرہ انسانیت سے تجاوز کر رہے ہو ، لوگ شرارتی بھی ہوتے ہیں لیکن تمہاری شرارت دنیا جہاں سے انوکھی شرارت ہے کہ جس بےحیائی کا ارتکاب تم کرتے ہو اور غیر فطری فعل ہے ، کیا تم انسانی فطرت ہی کو مسخ کر کے رہ گئے ہو ۔ باز آجاؤ ورنہ تم اللہ تعالیٰ کے عذاب کی لپٹ میں آجاؤ گے اور پھر یقینا تمہارا عذاب بھی دوسرے لوگوں کے عذاب سے کسی الگ ہی طرح کا ہوگا اور بساط اس طرح لپیٹ دی جائے گی گویا کہ تم کبھی اس جگہ آباد ہوئے ہی نہ تھے ۔
Top