Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 67
وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ
وَجَآءَ : اور آئے اَهْلُ الْمَدِيْنَةِ : شہر والے يَسْتَبْشِرُوْنَ : خوشیاں مناتے
اور شہر کے لوگ خوشیاں مناتے ہوئے آپہنچے
تفسیر : لوط (علیہ السلام) کے پاس مہمان دیکھ کر شہر کے لوگ خوشیاں منانے حاضر ہوگئے : 67۔ جس طرح آج بھی کسی کے مہمان کے ساتھ کوئی زیادتی دراصل اس کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے جس کے ہاں وہ مہمان ہوتے ہیں ۔ لوط (علیہ السلام) کے مہمانوں کا حال معلوم کرکے آپ کے مکان کی طرف دوڑے اور جب دروازے بند دیکھے تو دیواروں سے چڑھ کر اندر داخل ہوگئے اور لوط (علیہ السلام) سے مطالبہ کرنے لگے کہ تم انکو ہمارے حوالے کر دو ، حضرت لوط (علیہ السلام) نے بہت سمجھایا لیکن وہ باتوں سے سمجھنے والے ہی کب تھے ؟
Top