Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 64
وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
وَاَتَيْنٰكَ : اور ہم تمہارے پاس آئے ہیں بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ وَاِنَّا : اور ہم بیشک لَصٰدِقُوْنَ : البتہ سچے
ہمارا آنا ایک امر حق کے لیے ہے اور اپنے بیان میں ہم سچے ہیں
ہمارا آنا امر حق ہے اور ہمارا بیان سوفیصد سچ ہے : 64۔ ہم بحکم الہی آپ ﷺ کے پاس آئے ہیں اپنی مرضی سے نہیں آئے اور جو خبر ہم کو دی گئی ہے وہی آپ (علیہ السلام) تک پہنچا رہے ہیں اور ہمارا کہنا سوفیصد سچ ہے اور ہمارا بیان کردہ وعدہ کوئی لمبا وعدہ نہیں ہے ۔ بس آپ کو یہاں سے ہجرت کرنا ہوگا اور رات کے پہلے ہی حصے کو آپ (علیہ السلام) نے اور آپ (علیہ السلام) کے لوگوں نے ہجرت کر جانا ہے بس آپ (علیہ السلام) یہاں سے نکلے اور عذاب الہی آدھمکا ۔ تم خود سمجھ لو کہ آخر الصبح ہونے میں کتنا وقت باقی ہے ؟
Top