Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 63
قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ
قَالُوْا : وہ بولے بَلْ : بلکہ جِئْنٰكَ : ہم آئے ہیں تمہارے پاس بِمَا : اس کے ساتھ جو كَانُوْا : وہ تھے فِيْهِ : اس میں يَمْتَرُوْنَ : شک کرتے
اُنہوں نے کہا نہیں یہ بات نہیں ہے بلکہ ہم تمہارے پاس وہ بات لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کیا کرتے تھے
فرستادگان نے کہا کہ ہم تمہاری قوم کے لوگوں کا شک نکالنے کیلئے آئے ہیں : 63۔ فرستادگان نے لوط (علیہ السلام) سے عرض کی کہ دیکھو ہم وہ چیز لے کر آج تمہارے پاس آئے ہیں جس کے متعلق تم اپنی قوم کو بتاتے تھے اور وہ اسے تسلیم کرنے کیلئے تیار نہ تھے بلکہ بار بار مطالبہ کرتے تھے کہ اس عذاب کو لے کیوں نہیں آتے ہو ؟ خالی دعو وں پر ہم کو ٹرخاتے رہو گے یعنی تم جب ان کو ڈراتے تھے تو وہ الٹا مذاق اڑاتے تھے ، اب وہ وقت آگیا ہے کہ عنقریب ان پر عذاب الہی نازل ہوگا اور انہیں تباہ وبرباد کردیا جائے گا ۔
Top