Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 60
اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠   ۧ
اِلَّا : سوائے امْرَاَتَهٗ : اس کی عورت قَدَّرْنَآ : ہم نے فیصلہ کرلیا ہے اِنَّهَا : بیشک وہ لَمِنَ : سے الْغٰبِرِيْنَ : پیچھے رہ جانے والے
البتہ اس کی بیوی نہیں بچے گی اس لیے کہ ہمارا اندازہ ہوچکا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں کا ساتھ دے گی
ہاں ! لوط (علیہ السلام) کی بیوی بھی اس عذاب الہی کی لپیٹ میں آنے والی ہے ۔ 60۔ ہاں ! ہمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم لوط (علیہ السلام) کو ساری بات بتادیں کہ اللہ کے حکم میں یہ بات بھی ہے کہ لوط (علیہ السلام) اور آپ (علیہ السلام) پر ایمان لانے والے سارے لوگ وہاں سے ہجرت کرکے نکل جائیں گے اور وہ ہماری اس اطلاع کو خبر پا کر وہاں سے نکل جائیں گے مگر آپ (علیہ السلام) کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی اور پھر ظاہر ہے کہ اس کا انجام بھی وہی ہوگا جو دوسرے لوگوں کا ہوگا ۔
Top