Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 43
وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ
وَاِنَّ : اور بیشک جَهَنَّمَ : جہنم لَمَوْعِدُهُمْ : ان کے لیے وعدہ گاہ اَجْمَعِيْنَ : سب
اور ان سب کے لیے جہنم کے عذاب کا وعدہ ہے
جو شیطان کے بندے ہیں ان کیلئے جہنم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک وعدہ ہے : 43۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کا اعلان کیا جارہا ہے کہ جو لوگ شیطان کے جال میں پھنس گئے ہماری طرف سے ان کیلئے دوزخ کا اعلان کیا جاتا ہے کہ شیطان وابلیس کے دام فریب میں آنے والوں کیلئے دوزخ کا وعدہ کیا جارہا ہے بلا امتیاز کہ وہ کون ہوں گے اور کیسے ہوں گے اور تفصیل انسب کی ہم نے سورة الاعراف میں بیان کردی ہے الاعرف کی آیات 10 تا 27 میں ان ساری باتوں کا مفصل ذکر آچکا ہے وہاں سے ملاحظہ فرمائیں ۔
Top