Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 36
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب فَاَنْظِرْنِيْٓ : تو مجھے مہلت دے اِلٰى : تک يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ : جس دن (مردے) اٹھائے جائیں
اس نے کہا مجھے اس دن تک مہلت دے جب انسان اٹھائے جائیں گے
اللہ تعالیٰ نے ابلیس کو جواب دیا کہ جا تو ڈھیل دیئے گئے ہوؤں سے ہے : 37۔ فرمایا ابلیس ! تو نے مہلت طلب کی ہے جا ! ہم نے تجھے مہلت دے دی اور یہ ہمارا قانون ہے کہ جو طلب کرتا ہے ہم اس کو دے دیتے ہیں خواہ وہ کون ہو اور کیا کرتا ہو ؟ اور یہاں تو سارا معاملہ ہی تفہیم کا ہے اور ہم کو یہ بتانا ہے کہ انسان کی آزمائش کیلئے ہم نے کات کیا چیزیں تیار کر رکھی ہیں اور ان میں سے ایک ابلیس بھی ہے کہ ہم نے اس کو محض اس لئے ڈھیل دے رکھی ہے کہ وہ انسان کو اگر گمراہ کرنا چاہے تو کرتا پھرے ہم بھی جب تک اچھی طرح انسان کو آزما نہیں لیتے اس کے لئے ڈھیل پر ڈھیل دیئے جاتے ہیں ۔ اور بار بار ان کو کھٹیالی میں ڈال خوب دھونکتے ہیں اور جب یہ ظاہر ہوجائے اور سب لوگ اس کو دیکھ لیتے ہیں کہ یہ کھرا ہے یا کھوٹا تو اس وقت ہم اس پر کھرا یا کھوٹا ہونے کی مہر ثبت کردیتے ہیں۔
Top