Tafseer-al-Kitaab - As-Saff : 3
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ
كَبُرَ مَقْتًا : بڑا ہے بغض میں۔ ناراضگی میں عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے ہاں اَنْ تَقُوْلُوْا : کہ تم کہو مَا لَا : وہ جو نہیں تَفْعَلُوْنَ : تم کرتے
اللہ کو (یہ) سخت ناپسند ہے کہ تم ایسی بات کہو جو کرو نہیں۔
[1] خطاب اگرچہ باعتبار الفاظ عام ہے لیکن بعد کی آیت کو ان آیات کے ساتھ ملا کر پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ روئے سخن ان لوگوں کی طرف ہے جو اسلام کے لئے انفاق و جہاد کے دعوے تو بڑی بلند آہنگی سے کرتے لیکن جب آزمائش کا وقت آتا تو بالکل بزدل ثابت ہوتے۔ ان کی اس کمزوری پر قرآن مجید میں کئی جگہ گرفت کی گئی ہے (ملاحظہ ہو سورة نساء آیت 77 صفحہ 194 اور سورة محمد آیت 20 صفحہ 1224) ۔
Top