Tafseer-al-Kitaab - Al-An'aam : 139
وَ قَالُوْا مَا فِیْ بُطُوْنِ هٰذِهِ الْاَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤى اَزْوَاجِنَا١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مَّیْتَةً فَهُمْ فِیْهِ شُرَكَآءُ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ وَصْفَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ
وَقَالُوْا : اور انہوں نے کہا مَا : جو فِيْ بُطُوْنِ : پیٹ میں هٰذِهِ : اس الْاَنْعَامِ : مویشی (جمع) خَالِصَةٌ : خالص لِّذُكُوْرِنَا : ہمارے مردوں کے لیے وَمُحَرَّمٌ : اور حرام عَلٰٓي : پر اَزْوَاجِنَا : ہماری عورتیں وَاِنْ : اور اگر يَّكُنْ : ہو مَّيْتَةً : مردہ فَهُمْ : تو وہ سب فِيْهِ : اس میں شُرَكَآءُ : شریک سَيَجْزِيْهِمْ : وہ جلد ان کو سزا دے گا وَصْفَهُمْ : ان کا باتیں بنانا اِنَّهٗ : بیشک وہ حَكِيْمٌ : حکمت والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ ان جانوروں کے پیٹ میں (سے) جو (بچہ نکلے اور اس میں جان) ہو وہ صرف ہمارے مردوں کے (کھانے کے) لئے ہے اور ہماری عورتوں پر (اس کا کھانا) حرام ہے اور اگر مرا ہوا ہو تو پھر (اس کے کھانے پر مرد و عورت) سب شریک ہیں۔ عنقریب اللہ انہیں ان کی بکواس کا بدلہ دے گا۔ بلاشبہ وہ حکمت والا (اور سب کچھ) جاننے والا ہے۔
Top