Tafheem-ul-Quran (En) - Al-An'aam : 121
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا لَّیُضِلُّوْنَ بِاَهْوَآئِهِمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِیْنَ
اور تمہارے لئے آخر کیا وجہ ہے کہ تم ایسے (جانور) میں سے نہ کھاؤ جس پر (ذبح کرتے ہوئے) اللہ کا نام لیا گیا ہے حالانکہ جو کچھ اللہ نے تم پر حرام کیا ہے وہ اس نے تفصیل کے ساتھ بیان کردیا ہے مگر وہ چیز کہ (حرام تو ہے لیکن) تم اس (کے کھانے) پر مجبور ہوجاؤ۔ اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم کے محض اپنی خواہشات کی بنا پر (لوگوں کو) بہکاتے رہتے ہیں۔ (تو اے پیغمبر، یقین رکھو) تمہارا رب ان حد سے گزرنے والوں کو خوب جانتا ہے۔
[44] ملاحظہ ہو سورة بقرہ آیت 173 صفحہ 50
Top