Tafseer-al-Kitaab - Al-Furqaan : 61
تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا
تَبٰرَكَ : بڑی برکت والا ہے الَّذِيْ جَعَلَ : وہ جس نے بنائے فِي السَّمَآءِ : آسمانوں میں بُرُوْجًا : برج (جمع) وَّجَعَلَ : اور بنایا فِيْهَا : اس میں سِرٰجًا : چراغ (سورج) وَّقَمَرًا : اور چاند مُّنِيْرًا : روشن
بڑی برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور (برجوں کے علاوہ) اس میں ایک چراغ اور ایک جگمگاتا چاند (رکھ دیا) ۔
[40] '' برج کے معنی قلعہ اور محل کے ہیں۔ یہاں اس سے مراد وہ آسمانی قلعے یا خطے ہیں جو اللہ نے آسمانوں میں بنائے ہیں جن میں اس کے ملائکہ کی فوجیں برابر مامور رہتی ہیں اور ان حدود اور دائروں کی نگرانی کرتی ہیں جن سے آگے بڑھنے کی اجازت نہ شیاطین انس کو ہے اور نہ شیاطین جن کو، اگر کوئی شیطان ملاو اعلیٰ کی باتوں کی کچھ سن گن لینے کی کوشش کرتا ہے تو ایک دمکتا شہاب اس کا تعاقب کرتا ہے۔ تشریح کے لئے ملاحظہ ہو سورة حجر حاشیہ 6 صفحہ۔ 596 [41] یعنی سورج۔
Top