Tafseer-al-Kitaab - Al-Furqaan : 60
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ١ۗ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩  ۞   ۧ
وَاِذَا : اور جب قِيْلَ : کہا جائے لَهُمُ : ان سے اسْجُدُوْا : تم سجدہ کرو لِلرَّحْمٰنِ : رحمن کو قَالُوْا : وہ کہتے ہیں وَمَا : اور کیا ہے الرَّحْمٰنُ : رحمن اَنَسْجُدُ : کیا ہم سجدہ کریں لِمَا تَاْمُرُنَا : جسے تو سجدہ کرنے کو کہے وَزَادَهُمْ : اور اس نے بڑھا دیا ان کا نُفُوْرًا : بدکنا
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمن کیا ہوتا ہے ؟ کیا جسے تم ہمیں (سجدہ کرنے کو) کہو اسی کو ہم سجدہ کرنے لگیں ؟ اس (دعوت) نے ان کی نفرت میں (اور) اضافہ کردیا۔
[39] یہ بات دراصل وہ عناد اور ہٹ دھری کی بناء پر کہتے تھے حالانکہ خوب جانتے تھے کہ رحمن کے معنی نہایت رحمت والا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔
Top