Tafseer-al-Kitaab - Al-Furqaan : 51
وَ لَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ نَّذِیْرًا٘ۖ
وَلَوْ : اور اگر شِئْنَا : ہم چاہتے لَبَعَثْنَا : تو ہم بھیجدیتے فِيْ : میں كُلِّ قَرْيَةٍ : ہر بستی نَّذِيْرًا : ایک ڈرانے والا
اور (اے پیغمبر، ) اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں (انکار و بدعملی کے نتائج سے) ایک خبردار کرنے والا اٹھا کھڑا کرتے۔
[31] مگر ہم نے ایسا نہیں کیا اور ساری دنیا کے لئے ایک ہی نبی بھیجا۔ جس طرح ایک سورج سارے جہان کے لئے کافی ہو رہا ہے اسی طرح یہ اکیلا آفتاب ہدایت تمام جہان کے لئے کافی ہے۔
Top