Tafseer-al-Kitaab - Al-Furqaan : 50
وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا١ۖ٘ فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا
وَلَقَدْ صَرَّفْنٰهُ : اور تحقیق ہم نے اسے تقسیم کیا بَيْنَهُمْ : ان کے درمیان لِيَذَّكَّرُوْا : تاکہ وہ نصیحت پکڑیں فَاَبٰٓى : پس قبول نہ کیا اَكْثَرُ النَّاسِ : اکثر لوگ اِلَّا : مگر كُفُوْرًا : ناشکری
اس (کرشمے) کو ہم باربار لوگوں کے سامنے لاتے ہیں تاکہ وہ غور کریں۔ لیکن اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے (دوسرا رویہ اختیار) کرنے سے انکار کردیا۔
[30] یعنی بارش کے اس مضمون کو ہم نے باربار قرآن میں بیان کر کے حقیقت سمجھانے کی کوشش کی ہے تاکہ لوگ اس سے سبق لیں۔
Top