Tafseer-al-Kitaab - Al-Furqaan : 49
لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا
لِّنُحْيِۦ بِهٖ : تاکہ ہم زندہ کردیں اس سے بَلْدَةً مَّيْتًا : شہر مردہ وَّنُسْقِيَهٗ : اور ہم پلائیں اسے مِمَّا : اس سے جو خَلَقْنَآ : ہم نے پیدا کیا اَنْعَامًا : چوپائے وَّاَنَاسِيَّ : اور آدمی كَثِيْرًا : بہت سے
تاکہ اس سے مردہ زمین میں جان ڈال دے اور اپنی مخلوق میں بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو اس سے سیراب کر دے۔
[29] یعنی جس طرح باران رحمت سے مردہ زمینوں میں جان پڑتی ہے اور کھیتیاں لہلہانے لگتی ہیں اسی طرح قیامت کے دن ایک غیبی بارش کے ذریعے مردہ جسموں کو جو خاک میں مل چکے تھے زندہ کردیا جائے گا۔ دنیا میں بھی وحی الٰہی کی بارش سے انسانیت کی بنجر زمین میں جان پڑگئی اور بہت سی مردہ روحیں ہدایت وسعادت کی شادابیوں سے فیضیاب ہوگئیں۔
Top