Tafseer-al-Kitaab - Al-Israa : 78
اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ اِلٰى غَسَقِ الَّیْلِ وَ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ١ؕ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا
اَقِمِ : قائم کریں آپ الصَّلٰوةَ : نماز لِدُلُوْكِ : ڈھلنے سے الشَّمْسِ : سورج اِلٰى : تک غَسَقِ : اندھیرا الَّيْلِ : رات وَ : اور قُرْاٰنَ : قرآن الْفَجْرِ : فجر (صبح) اِنَّ : بیشک قُرْاٰنَ الْفَجْرِ : صبح کا قرآن كَانَ : ہے مَشْهُوْدًا : حاضر کیا گیا
(اے پیغمبر، ) نماز قائم کرو سورج کے ڈھلنے کے وقت سے لے کر رات کے اندھیرے تک اور نماز صبح (کا بھی التزام کرو) ۔ بلاشبہ صبح کی نماز (فرشتوں کے) حاضر ہونے کا وقت ہے۔
[55] یعنی ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں۔ [56] اصل الفاظ ہیں '' قرآن الفجر ''۔ فجر کے قرآن سے مراد فجر کی نماز ہے۔ [57] احادیث میں آیا ہے کہ صبح کی نماز میں رات اور دن کے فرشتوں کی جماعتیں حاضر ہوتی ہیں۔
Top