Tafseer-e-Madani - Al-Baqara : 96
وَ لَنْ یَّتَمَنَّوْهُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ
وَلَنْ يَتَمَنَّوْهُ ۔ اَبَدًا : اور وہ ہرگز اس کی آرزو نہ کریں گے۔ کبھی بِمَا : بسبب جو قَدَّمَتْ : آگے بھیجا اَيْدِیْهِمْ : ان کے ہاتھوں نے وَاللہُ : اور اللہ عَلِیْمٌ : جاننے والا بِالظَّالِمِیْنَ : ظالموں کو
اور تم ان کو سب لوگوں سے بڑھ کر زندگی کا حریص پاؤ گے، حتیٰ کہ ان لوگوں سے بھی جو کہ کھلے شرک پر ہیں، ان میں سے ایک ایک یہ ہوس رکھتا ہے کہ (کسی نہ کسی طرح) اسے ایک ہزار برس کی عمر مل جائے، حالانکہ اتنی عمر کا مل جانا بھی ایسے کسی شخص کو عذاب سے نہیں بچا سکتا (جو ان کے لئے بحالت موجودہ مقدر ہے) اور اللہ پوری طرح دیکھ رہا ہے (اپنی قدرت کاملہ سے) ان سب کاموں کو جو یہ لوگ کر رہے ہیں،1
Top