تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 92
وَّ لَا عَلَى الَّذِیْنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ١۪ تَوَلَّوْا وَّ اَعْیُنُهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا یَجِدُوْا مَا یُنْفِقُوْنَؕ﴿92﴾
- وَّلَااور نہ
- عَلَيپر
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اِذَاجب
- مَآ اَتَوْكَجب آپکے پاس آئے
- لِتَحْمِلَهُمْتاکہ آپ انہیں سواری دیں
- قُلْتَآپ نے کہا
- لَآ اَجِدُمیں نہیں پاتا
- مَآ اَحْمِلُكُمْتمہیں سوار کروں میں
- عَلَيْهِاس پر
- تَوَلَّوْاوہ لوٹے
- وَّاَعْيُنُهُمْاور ان کی آنکھیں
- تَفِيْضُبہہ رہی ہیں
- مِنَسے
- الدَّمْعِآنسو (جمع)
- حَزَنًاغم سے
- اَلَّا يَجِدُوْاکہ وہ نہیں پاتے
- مَاجو
- يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کریں
سورة التَّوْبَة 93
ایسے لوگ جو خدمت دین کے لیے بےتاب ہوں، اور اگر کسی حقیقی مجبوری کے سبب سے یا ذرائع نہ پانے کی وجہ سے عملًا خدمت نہ کرسکیں تو ان کے دل کو اتنا سخت صدمہ ہو جتنا کسی دنیا پرست کو روزگار چھوٹ جانے یا کسی بڑے نفع کے موقع سے محروم رہ جانے کا ہوا کرتا ہے، ان کا شمار خدا کے ہاں خدمت انجام دینے والوں ہی میں ہوگا اگرچہ انہوں نے عملا کوئی خدمت انجام نہ دی ہو۔ اس لیے کہ وہ چاہے ہاتھ پاؤں سے کام نہ کرسکے ہوں، لیکن دل سے تو وہ برسر خدمت ہی رہے ہیں۔ یہی بات ہے جو غزوہ تبوک سے واپسی پر اثنائے سفر میں نبی ﷺ نے اپنے رفقا کو خطاب کرتے ہوئے فرمائی تھی کہ ان بالمدینۃ اقوامًا ما سرتم مسیرا ولا قطعتم وادیا الا کانوا معکم۔ ”مدینہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ تم نے کوئی وادی طے نہیں کی اور کوئی کوچ نہیں کیا جس میں وہ تمہارے ساتھ ساتھ نہ رہے ہوں“۔ صحابہ نے تعجب سے کہا ”کیا مدینہ ہی میں رہتے ہوئے ؟“ فرمایا ”ہاں، مدینے ہی میں رہتے ہوئے۔ کیونکہ مجبوری نے انہیں روک لیا تھا ورنہ وہ خود رکنے والے نہ تھے“۔