تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 57. Al-Hadid · Ayah 20
اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ١ؕ كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَكُوْنُ حُطَامًا١ؕ وَ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ۙ وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٌ١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ﴿20﴾
- اِعْلَمُوْٓاجان لو
- اَنَّمَابیشک
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
- لَعِبٌکھیل ہے
- وَّلَهْوٌاور دل لگی ہے
- وَّزِيْنَةٌاور زینت ہے
- وَّتَفَاخُرٌۢاور باہم فخر کرنا
- بَيْنَكُمْآپس میں
- وَتَكَاثُرٌاور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرنا
- فِي الْاَمْوَالِمال میں
- وَالْاَوْلَادِ ۭاور اولاد میں
- كَمَثَلِ غَيْثٍمانند مثال ایک بارش کے ہے
- اَعْجَبَ الْكُفَّارَخوش کیا کسانوں کو
- نَبَاتُهٗاس کی نباتات نے
- ثُمَّ يَهِيْجُپھر وہ خشک ہوجاتی ہے
- فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّاپھر تم دیکھتے ہو اس کو کہ زرد ہوگئی
- ثُمَّ يَكُوْنُپھر وہ ہوجاتی ہے
- حُطَامًا ۭریزہ ریزہ
- وَفِي الْاٰخِرَةِاور آخرت میں
- عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۙسخت عذاب ہے
- وَّمَغْفِرَةٌاور بخشش
- مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- وَرِضْوَانٌ ۭاور رضا مندی
- وَمَااور نہیں
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآدنیا کی زندگی
- اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِمگر دھوکے کا سامان
سورة الْحَدِیْد 36
اس مضمون کو پوری طرح سمجھنے کے لیے قرآن مجید کے حسب ذیل مقامات کو نگاہ میں رکھنا چاہیے۔ سورة آل عمران، آیات 14۔ 15۔ یونس، 24۔ 25۔ ابراہیم، 18۔ الکہف، 45۔ 46۔ النور، 39۔ ان سب مقامات پر جو بات انسان کے ذہن نشین کرانے کی کوشش کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ یہ دنیا کی زندگی دراصل ایک عارضی زندگی ہے۔ یہاں کی بہار بھی عارضی ہے اور خزاں بھی عارضی۔ دل بہلانے کا سامان یہاں بہت کچھ ہے، مگر در حقیقت وہ نہایت حقیر اور چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جنہیں اپنی کم ظرفی کی وجہ سے آدمی بڑی چیز سمجھتا ہے اور اس دھوکے میں پڑجاتا ہے کہ انہی کو پالینا گویا کامیابی کے منتہیٰ تک پہنچ جانا ہے۔ حالانکہ جو بڑے سے بڑے فائدے اور لطف و لذت کے سامان بھی یہاں حاصل ہونے ممکن ہیں وہ بہت حقیر اور صرف چند سال کی حیات مستعار تک محدود ہیں، اور ان کا حال بھی یہ ہے کہ تقدیر کی ایک ہی گردش خود اسی دنیا میں ان سب پر جھاڑو پھیر دینے کے لیے کافی ہے۔ اس کے بر عکس آخرت کی زندگی ایک عظیم اور ابدی زندگی ہے۔ وہاں کے فائدے بھی عظیم اور مستقل ہیں اور نقصان بھی عظیم اور مستقل۔ کسی نے اگر وہاں اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی پالی تو اس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے وہ نعمت نصیب ہوگئی جس کے سامنے دنیا بھر کی دولت و حکومت بھی ہیچ ہے۔ اور جو وہاں خدا کے عذاب میں گرفتار ہوگیا اس نے اگر دنیا میں وہ سب کچھ بھی پا لیا ہو جسے وہ اپنے نزدیک بڑی چیز سمجھتا تھا تو اسے معلوم ہوجائے گا کہ وہ بڑے خسارے کا سودا کر کے آیا ہے۔