تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 37
اِ۟لَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًاۚ﴿37﴾
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَبْخَلُوْنَبخل کرتے ہیں
- وَيَاْمُرُوْنَاور حکم کرتے (سکھاتے) ہیں
- النَّاسَلوگ (جمع)
- بِالْبُخْلِبخل
- وَيَكْتُمُوْنَاور چھپاتے ہیں
- مَآجو
- اٰتٰىھُمُانہیں دیا
- اللّٰهُاللہ
- مِنْسے
- فَضْلِهٖاپنا فضل
- وَاَعْتَدْنَااور ہم نے تیار کر رکھا ہے
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
- عَذَابًاعذاب
- مُّهِيْنًاذلت والا
سورة النِّسَآء 63
اللہ کے فضل کو چھپانا یہ ہے کہ آدمی اس طرح رہے گویا کہ اللہ نے اس پر فضل نہیں کیا ہے۔ مثلاً کسی کو اللہ نے دولت دی ہو اور وہ اپنی حیثیت سے گر کر رہے۔ نہ اپنی ذات اور اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے، نہ بندگان خدا کی مدد کرے، نہ نیک کاموں میں حصہ لے۔ لوگ دیکھیں تو سمجھیں کہ بیچارہ بڑا ہی خستہ حال ہے۔ یہ دراصل اللہ تعالیٰ کی سخت ناشکری ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا انّ اللہ اذا انعم نعمة علی عبد احبّ ان یظھر اثرھا علیہ، اللہ جب کسی بندے کو نعمت دیتا ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ اس نعمت کا اثر بندے پر ظاہر ہو۔ یعنی اس کے کھانے پینے، رہنے سہنے، لباس اور مسکن، اور اس کی داد و دہش، ہر چیز سے اللہ کی دی ہوئی اس نعمت کا اظہار ہوتا رہے۔