تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 141
اِ۟لَّذِیْنَ یَتَرَبَّصُوْنَ بِكُمْ١ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّٰهِ قَالُوْۤا اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ١ۖ٘ وَ اِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِیْنَ نَصِیْبٌ١ۙ قَالُوْۤا اَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَیْكُمْ وَ نَمْنَعْكُمْ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ فَاللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ لَنْ یَّجْعَلَ اللّٰهُ لِلْكٰفِرِیْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلًا۠ع﴿141﴾
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَتَرَبَّصُوْنَتکتے رہتے ہیں
- بِكُمْتمہیں
- فَاِنْ كَانَپھر اگر ہو
- لَكُمْتم کو
- فَتْحٌفتح
- مِّنَ اللّٰهِاللہ (کی طرف) سے
- قَالُوْٓاکہتے ہیں
- اَلَمْ نَكُنْکیا ہم نہ تھے ؟
- مَّعَكُمْتمہارے ساتھ
- وَاِنْاور اگر
- كَانَہو
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
- نَصِيْبٌحصہ
- قَالُوْٓاکہتے ہیں
- اَلَمْ نَسْتَحْوِذْکیا ہم غالب نہیں آئے تھے
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَنَمْنَعْكُمْاور ہم نے منع کیا تھا (بچایا تھا) تمہیں
- مِّنَسے
- الْمُؤْمِنِيْنَمسلمان (جمع)
- فَاللّٰهُسو اللہ
- يَحْكُمُفیصلہ کرے
- بَيْنَكُمْتمہارے درمیان
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- وَلَنْ يَّجْعَلَاور ہرگز نہ دے گا
- اللّٰهُاللہ
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کو
- عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَمسلمانوں پر
- سَبِيْلًاراہ
سورة النِّسَآء 171
ہر زمانہ کے منافقین کی یہی خصوصیت ہے۔ مسلمان ہونے کی حیثیت سے جو فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں ان کو یہ اپنے زبانی اقرار اور دائرہ اسلام میں برائے نام شمولیت کے ذریعہ سے حاصل کرتے ہیں۔ اور جو فائدے کافر ہونے کی حیثیت سے حاصل ہونے ممکن ہیں ان کی خاطر یہ کفار سے جا کر ملتے ہیں اور ہر طریقہ سے ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی ”متعصب مسلمان“ نہیں ہیں، نام کا تعلق مسلمانوں سے ضرور ہے مگر ہماری دلچسپیاں اور وفاداریاں تمہارے ساتھ ہیں، فکر و تہذیب اور مذاق کے لحاظ سے ہر طرح کی موافقت تمہارے ساتھ ہے، اور کفر و اسلام کی کشمکش میں ہمارا وزن جب پڑے گا تمہارے ہی پلڑے میں پڑے گا۔