تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 19
هٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِیْ رَبِّهِمْ١٘ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِیَابٌ مِّنْ نَّارٍ١ؕ یُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُءُوْسِهِمُ الْحَمِیْمُۚ﴿19﴾
- ھٰذٰنِیہ دو
- خَصْمٰنِدو فریق
- اخْتَصَمُوْاوہ جھگرے
- فِيْ رَبِّهِمْاپنے رب (کے بارے) میں
- فَالَّذِيْنَپس وہ جنہوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- قُطِّعَتْقطع کیے گئے
- لَهُمْان کے لیے
- ثِيَابٌکپڑے
- مِّنْ نَّارٍآگ کے
- يُصَبُّڈالا جائے گا
- مِنْ فَوْقِاوپر
- رُءُوْسِهِمُان کے سر (جمع)
- الْحَمِيْمُکھولتا ہوا پانی
سورة الْحَجّ 36
یہاں خدا کے بارے میں جھگڑا کرنے والے تمام گروہوں کو ان کی کثرت کے باوجود دو فریقوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ ایک فریق وہ جو انبیاء کی بات مان کر خدا کی صحیح بندگی اختیار کرتا ہے۔ دوسرا وہ جو ان کی بات نہیں مانتا ور کفر کی راہ اختیار کرتا ہے خواہ اس کے اندر آپس میں کتنے ہی اختلافات ہوں اور اس کے کفر نے کتنی ہی مختلف صورتیں اختیار کرلی ہوں۔
سورة الْحَجّ 37
مستقبل میں جس چیز کا پیش آنا بالکل قطعی اور یقینی ہو اس کو زور دینے کے لیے اس طرح بیان کیا جاتا ہے کہ گویا وہ پیش آچکی ہے۔ آگ کے کپڑوں سے مراد غالباً وہی چیز ہے جسے سورة ابراہیم آیت 50 میں سَرَابِیْلُھُمْ مِنْ قَطِرَانٍ فرمایا گیا ہے۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، ابراہیم، حاشیہ 58۔