تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 87
وَ ذَا النُّوْنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنْ لَّنْ نَّقْدِرَ عَلَیْهِ فَنَادٰى فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ١ۖۗ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ﴿87﴾
- وَاور
- ذَا النُّوْنِذوالنون (مچھلی والا)
- اِذْجب
- ذَّهَبَچلا وہ
- مُغَاضِبًاغصہ میں بھر کر
- فَظَنَّپس گمان کیا اس نے
- اَنْ لَّنْ نَّقْدِرَکہ ہم ہرگز تنگی نہ کریں گے
- عَلَيْهِاس پر
- فَنَادٰيتو اس نے پکارا
- فِي الظُّلُمٰتِاندھیروں میں
- اَنْ لَّآکہ نہیں
- اِلٰهَکوئی معبود
- اِلَّآ اَنْتَتیرے سوا
- سُبْحٰنَكَتو پاک ہے
- اِنِّىْبیشک میں
- كُنْتُمیں تھا
- مِنَسے
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
سورة الْاَنْبِیَآء 82
مراد ہیں حضرت یونس ؑ۔ کہیں ان کا نام لیا گیا ہے اور کہیں " ذوالنون " اور " صاحب الحوت " یعنی " مچھلی والے " کے القاب سے یاد کیا گیا ہے۔ مچھلی والا انہیں اس لیے نہیں کہا گیا کہ وہ مچھلیاں پکڑتے یا بیچتے تھے، بلکہ اس بنا پر کہ اللہ تعالیٰ کے اذن سے ایک مچھلی نے ان کو نگل لیا تھا، جیسا کہ سورة صافات آیت 142 میں بیان ہوا ہے۔ مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، یونس، حواشی 98 تا 100۔ الصٰفّٰت، حوشی 77 تا 85۔
سورة الْاَنْبِیَآء 83
یعنی وہ اپنی قوم سے ناراض ہو کر چلے گئے قبل اس کے کہ خدا کی طرف سے ہجرت کا حکم آتا اور ان کے لیے اپنی ڈیوٹی چھوڑنا جائز ہوتا۔
سورة الْاَنْبِیَآء 84
انہوں نے خیال کیا کہ اس قوم پر تو عذاب آنے والا ہے، اب مجھے کہیں چل کر پناہ لینی چاہیے تاکہ خود بھی عذاب میں نہ گھر جاؤں۔ یہ بات بجائے خود تو قابل گرفت نہ تھی مگر پیغمبر کا اذن الہٰی کے بغیر ڈیوٹی سے ہٹ جانا قابل گرفت تھا۔
سورة الْاَنْبِیَآء 85
یعنی مچھلی کے پیٹ میں سے جو خود تاریک تھا، اور اوپر سے سمندر کی تاریکیاں مزید۔