تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 247
وَ قَالَ لَهُمْ نَبِیُّهُمْ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكًا١ؕ قَالُوْۤا اَنّٰى یَكُوْنُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَیْنَا وَ نَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَ لَمْ یُؤْتَ سَعَةً مِّنَ الْمَالِ١ؕ قَالَ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰىهُ عَلَیْكُمْ وَ زَادَهٗ بَسْطَةً فِی الْعِلْمِ وَ الْجِسْمِ١ؕ وَ اللّٰهُ یُؤْتِیْ مُلْكَهٗ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴿247﴾
- وَقَالَاور کہا
- لَهُمْانہیں
- نَبِيُّهُمْان کا نبی
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- قَدْ بَعَثَمقرر کردیا ہے
- لَكُمْتمہارے لیے
- طَالُوْتَطالوت
- مَلِكًابادشاہ
- قَالُوْٓاوہ بولے
- اَنّٰىکیسے
- يَكُوْنُہوسکتی ہے
- لَهُاس کے لیے
- الْمُلْكُبادشاہت
- عَلَيْنَاہم پر
- وَنَحْنُاور ہم
- اَحَقُّزیادہ حقدار
- بِالْمُلْكِبادشاہت کے
- مِنْهُاس سے
- وَلَمْ يُؤْتَاور نہیں دی گئی
- سَعَةًوسعت
- مِّنَسے
- الْمَالِمال
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- اصْطَفٰىهُاسے چن لیا
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَزَادَهٗاور اسے زیادہ دی
- بَسْطَةًوسعت
- فِيمیں
- الْعِلْمِعلم
- وَالْجِسْمِاور جسم
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يُؤْتِيْدیتا ہے
- مُلْكَهٗاپنا بادشاہ
- مَنْجسے
- يَّشَآءُچاہتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- وَاسِعٌوسعت والا
- عَلِيْمٌجاننے والا
سورة الْبَقَرَ 269
بائیبل میں اس کا نام ساؤل لکھا ہے۔ یہ قبیلہ بن یمین کا ایک تیس سالہ نوجوان تھا۔ ”بنی اسرائیل میں اس سے خوبصورت کوئی شخص نہ تھا اور ایسا قد آور تھا کہ لوگ اس کے کندھے تک آتے تھے۔“ اپنے باپ کے گمشدہ گدھے ڈھونڈنے نکلا تھا۔ راستے میں جب سموئیل نبی کی قیام گاہ کے قریب پہنچا، تو اللہ تعالیٰ نے نبی کو اشارہ کیا کہ یہی شخص ہے جس کو ہم نے بنی اسرائیل کی بادشاہی کے لیے منتخب کیا ہے۔ چناچہ سموئیل نبی اسے اپنے گھر لائے، تیل کی کپی لے کر اس کے سر پر انڈیلی اور اسے چوما اور کہا کہ ”خداوند نے تجھے مسح کیا تاکہ تو اس کی میراث کا پیشوا ہو۔“ اس کے بعد انہوں نے بنی اسرائیل کا اجتماع عام کر کے اس کی بادشاہی کا اعلان کیا (1۔ سموئیل، باب 9 و 10)
یہ بنی اسرائیل کا دوسرا شخص تھا جس کو خدا کے حکم سے ”مسح“ کر کے پیشوائی کے منصب پر مقرر کیا گیا۔ اس سے پہلے حضرت ہارون سردار کاہن (Chief Priest) کی حیثیت سے مسح کیے گئے تھے، اس کے بعد تیسرے ممسوح یا مسیح حضرت داؤد ؑ ہوئے، اور چوتھے مسیح حضرت عیسیٰ ؑ۔ لیکن طالوت کے متعلق ایسی کوئی تصریح قرآن یا حدیث میں نہیں ہے کہ وہ نبوت کے منصب پر بھی سرفراز ہوا تھا۔ محض بادشاہی کے لیے نامزد کیا جانا اس بات کے لیے کافی نہیں ہے کہ اسے نبی تسلیم کیا جائے۔