تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 230
فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ﴿230﴾
- فَاِنْپھر اگر
- طَلَّقَھَاطلاق دی اس کو
- فَلَا تَحِلُّتو جائز نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- مِنْ بَعْدُاس کے بعد
- حَتّٰيیہانتک کہ
- تَنْكِحَوہ نکاح کرلے
- زَوْجًاخاوند
- غَيْرَهٗاس کے علاوہ
- فَاِنْپھر اگر
- طَلَّقَھَاطلاق دیدے اس کو
- فَلَاجُنَاحَتو گناہ نہیں
- عَلَيْھِمَآان دونوں پر
- اَنْاگر
- يَّتَرَاجَعَآوہ رجوع کرلیں
- اِنْبشرطیکہ
- ظَنَّآوہ خیال کریں
- اَنْکہ
- يُّقِيْمَاوہ قائم رکھیں گے
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود
- وَتِلْكَاور یہ
- حُدُوْدُ اللّٰهِاللہ کی حدود
- يُبَيِّنُھَاانہیں واضح کرتا ہے
- لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَجاننے والوں کے لیے
سورة الْبَقَرَة 253
احادیث صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص محض اپنی مطلقہ بیوی کو اپنے لیے حلال کرنے کے خاطر کسی سے سازش کے طور پر اس کا نکاح کرائے اور پہلے سے یہ طے کرے کہ وہ نکاح کے بعد اسے طلاق دے دے گا، تو یہ سراسر ناجائز فعل ہے۔ ایسا نکاح، نکاح نہ ہوگا، بلکہ محض ایک بدکاری ہوگی اور ایسے سازشی نکاح و طلاق سے عورت ہرگز اپنے سابق شوہر کے لیے حلال نہ ہوگی۔ حضرت علی ؓ اور ابن مسعود ؓ اور ابوہریرہ ؓ اور عُقّبہ بن عامر ؓ کی مُتّفقَہ روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اس طریقہ سے حلالہ کرنے اور حلالہ کرانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔