تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 228
وَ الْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْٓءٍ١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ یَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِیْۤ اَرْحَامِهِنَّ اِنْ كُنَّ یُؤْمِنَّ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ وَ بُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِیْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْۤا اِصْلَاحًا١ؕ وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١۪ وَ لِلرِّجَالِ عَلَیْهِنَّ دَرَجَةٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۠ع﴿228﴾
- وَالْمُطَلَّقٰتُاور طلاق یافتہ عورتیں
- يَتَرَبَّصْنَانتظار کریں
- بِاَنْفُسِهِنَّاپنے تئیں
- ثَلٰثَةَتین
- قُرُوْٓءٍمدت حیض
- وَلَا يَحِلُّاور جائز نہیں
- لَهُنَّان کے لیے
- اَنْ يَّكْتُمْنَوہ چھپائیں
- مَاجو
- خَلَقَپیدا کیا
- اللّٰهُاللہ
- فِيْٓمیں
- اَرْحَامِهِنَّان کے رحم (جمع)
- اِنْاگر
- كُنَّ يُؤْمِنَّایمان رکھتی ہیں
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَاور
- الْيَوْمِ الْاٰخِرِیوم آخرت
- ۭوَبُعُوْلَتُهُنَّاور خاوند ان کے
- اَحَقُّزیادہ حقدار
- بِرَدِّھِنَّواپسی ان کی
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- اِنْاگر
- اَرَادُوْٓاوہ چاہیں
- اِصْلَاحًابہتری (سلوک)
- وَلَهُنَّاور عورتوں کے لیے
- مِثْلُجیسے
- الَّذِيْجو
- عَلَيْهِنَّعورتوں پر (فرض)
- بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
- وَلِلرِّجَالِاور مردوں کے لیے
- عَلَيْهِنَّان پر
- دَرَجَةٌایک درجہ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَزِيْزٌغالب
- حَكِيْمٌحکمت والا
سورة الْبَقَرَة 249
اس آیت کے حکم میں فقہا کے درمیان اختلاف ہے۔ ایک جماعت کے نزدیک جب تک عورت تیسرے حیض سے فارغ ہو کر نہا نہ لے، اس وقت تک طلاق بائن نہ ہوگی اور شوہر کو رجوع کا حق باقی رہے گا۔ حضرات ابوبکر، عمر، علی، ابن عباس، ابو موسیٰ اشعری، ابن مسعود ؓ اور بڑے بڑے صحابہ کی یہی رائے ہے اور فقہائے حنفیہ نے اسی کو قبول کیا ہے۔ بخلاف اس کے دوسری جماعت کہتی ہے کہ عورت کو تیسری بار حیض آتے ہی شوہر کا حق رجوع ساقط ہوجاتا ہے۔ یہ رائے حضرات عائشہ، ابن عمر، اور زید بن ثابت ؓ کی ہے اور فقہائے شافعیہ و مالکیہ نے اسی کو اختیار کیا ہے۔ مگر واضح رہے کہ یہ حکم صرف اس صورت سے متعلق ہے، جس میں شوہر نے عورت کو ایک یا دو طلاقیں دی ہوں۔ تین طلاقیں دینے کی صورت میں شوہر کو حق رجوع نہیں ہے۔