تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 222
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِیْضِ١ؕ قُلْ هُوَ اَذًى١ۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِی الْمَحِیْضِ١ۙ وَ لَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتّٰى یَطْهُرْنَ١ۚ فَاِذَا تَطَهَّرْنَ فَاْتُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَكُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ﴿222﴾
- وَيَسْئَلُوْنَكَاور وہ پوچھتے ہیں آپ سے
- عَنِسے (بارہ)
- الْمَحِيْضِحالتِ حیض
- قُلْآپ کہ دیں
- ھُوَوہ
- اَذًىگندگی
- فَاعْتَزِلُواپس تم الگ رہو
- النِّسَآءَعورتیں
- فِيمیں
- الْمَحِيْضِحالت حیض
- وَلَا تَقْرَبُوْھُنَّاور نہ قریب جؤ ان کے
- حَتّٰىیہانتک کہ
- يَطْهُرْنَوہ پاک ہوجائیں
- فَاِذَاپس جب
- تَطَهَّرْنَوہ پاک ہوجائیں
- فَاْتُوْھُنَّتو آؤ ان کے پاس
- مِنْ حَيْثُجہاں سے
- اَمَرَكُمُحکم دیا تمہیں
- اللّٰهُاللہ
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- يُحِبُّدوست رکھتا ہے
- التَّوَّابِيْنَتوبہ کرنے والے
- وَيُحِبُّاور دوست رکھتا ہے
- الْمُتَطَهِّرِيْنَپاک رہنے والے
سورة الْبَقَرَة 238
اصل میں اذیٰ کا لفظ استعمال ہوا ہے، جس کے معنی گندگی کے بھی ہیں اور بیماری کے بھی۔ حیض صرف ایک گندگی ہی نہیں ہے، بلکہ طبی حیثیت سے وہ ایک ایسی حالت ہے، جس میں عورت تندرستی کی بہ نسبت بیماری سے قریب تر ہوتی ہے۔
سورة الْبَقَرَة 239
قرآن مجید اس قسم کے معاملات کو استعاروں اور کنایوں میں بیان کرتا ہے۔ اس لیے اس نے ”الگ رہو“ اور ”قریب نہ جاؤ“ کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حائضہ عورت کے ساتھ ایک فرش پر بیٹھنے یا ایک جگہ کھانا کھانے سے بھی احتراز کیا جائے اور اسے بالکل اچھوت بنا کر رکھ دیا جائے، جیسا کہ یہود اور ہنود اور بعض دوسری قوموں کا دستور ہے۔ نبی ﷺ نے اس حکم کی جو توضیح فرما دی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حالت میں صرف فعل مباشرت سے پرہیز کرنا چاہیے، باقی تمام تعلقات بدستور برقرار رکھے جائیں۔
سورة الْبَقَرَة 240
یہاں حکم سے مراد حکم شرعی نہیں ہے، بلکہ وہ فطری حکم مراد ہے، جو انسان اور حیوان، سب کی جبلت میں ودیعت کردیا گیا ہے اور جس سے ہر متنفس بالطبع واقف ہے۔