تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 220
فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْیَتٰمٰى١ؕ قُلْ اِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَیْرٌ١ؕ وَ اِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَعْنَتَكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ﴿220﴾
- فِى الدُّنْيَادنیا میں
- وَالْاٰخِرَةِاور آخرت
- وَيَسْئَلُوْنَكَاور وہ آپ سے پوچھتے ہیں
- عَنِسے (بارہ) میں
- الْيَتٰمٰيیتیم (جمع)
- قُلْآپ کہ دیں
- اِصْلَاحٌاصلاح
- لَّھُمْان کی
- خَيْرٌبہتر
- وَاِنْاور اگر
- تُخَالِطُوْھُمْملالو ان کو
- فَاِخْوَانُكُمْتو بھائی تمہارے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- الْمُفْسِدَخرابی کرنے والا
- مِنَسے (کو)
- الْمُصْلِحِاصلاح کرنے والا
- وَلَوْاور اگر
- شَآءَچاہتا
- اللّٰهُاللہ
- لَاَعْنَتَكُمْضرور مشقت میں ڈالتا تم کو
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- عَزِيْزٌغالب
- حَكِيْمٌحکمت والا
سورة الْبَقَرَة 236
اس آیت کے نزول سے پہلے قرآن میں یتیموں کے حقوق کے حفاظت کے متعلق بار بار سخت احکام آچکے تھے اور یہاں تک فرما دیا گیا تھا کہ ”یتیم کے مال کے پاس نہ پھٹکو“۔ اور یہ کہ ”جو لوگ یتیموں کا مال ظلم کے ساتھ کھاتے ہیں، وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں۔“ ان شدید احکام کی بنا پر وہ لوگ، جن کی تربیت میں یتیم بچے تھے، اس قدر خوف زدہ ہوگئے تھے کہ انہوں نے ان کا کھانا پینا تک اپنے سے الگ کردیا تھا اور اس احتیاط پر بھی انہیں ڈر تھا کہ کہیں یتیموں کے مال کا کوئی حصہ ان کے مال میں نہ مل جائے۔ اسی لیے انہوں نے نبی ﷺ سے دریافت کیا کہ ان بچوں کے ساتھ ہمارے معاملے کی صحیح صورت کیا ہے۔