تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 218
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۙ اُولٰٓئِكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿218﴾
- اِنّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- ھَاجَرُوْاانہوں نے ہجرت کی
- وَجٰهَدُوْااور انہوں نے جہاد کیا
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- يَرْجُوْنَامید رکھتے ہیں
- رَحْمَتَ اللّٰهِاللہ کی رحمت
- وَاللّٰهُاور اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌرحم کرنے والا
سورة الْبَقَرَة 234
جہاد کے معنی ہیں کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی انتہائی کوشش صرف کردینا۔ یہ محض جنگ کا ہم معنی نہیں ہے۔ جنگ کے لیے تو ”قِتَال“ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ جِھَاد اس سے وسیع تر مفہوم رکھتا ہے اور اس میں ہر قسم کی جدوجہد شامل ہے۔ مجاہد وہ شخص ہے، جو ہر وقت اپنے مقصد کی دھن میں لگا ہو، دماغ سے اس کے لیے تدبیریں سوچے، زبان و قلم سے اسی کی تبلیغ کرے، ہاتھ پاؤں سے اسی کے لیے دوڑ دھوپ اور محنت کرے، اپنے تمام امکانی وسائل اس کو فروغ دینے میں صرف کر دے، اور ہر اس مزاحمت کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے جو اس راہ میں پیش آئے، حتّٰی کہ جب جان کی بازی لگانے کی ضرورت ہو تو اس میں بھی دریغ نہ کرے۔ اس کا نام ہے ”جہاد“۔ اور جہاد فی سبیل اللہ یہ ہے کہ یہ سب کچھ صرف اللہ کی رضا کے لیے اور اس غرض کے لیے کیا جائے کہ اللہ کا دین اس کی زمین پر قائم ہو اور اللہ کا کلمہ سارے کلموں پر غالب ہوجائے۔ اس کے سوا اور کوئی غرض مجاہد کے پیش نظر نہ ہو۔