تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 164
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْكِ الَّتِیْ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِمَا یَنْفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١۪ وَّ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَیْنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿164﴾
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- خَلْقِپیدائش
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَاور
- اخْتِلَافِبدلتے رہنا
- الَّيْلِرات
- وَالنَّهَارِاور دن
- وَالْفُلْكِاور کشتی
- الَّتِىْجو کہ
- تَجْرِيْبہتی ہے
- فِيمیں
- الْبَحْرِسمندر
- بِمَاساتھ جو
- يَنْفَعُنفع دیتی ہے
- النَّاسَلوگ
- وَمَآاور جو کہ
- اَنْزَلَاتارا
- اللّٰهُاللہ
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مِنْسے
- مَّآءٍپانی
- فَاَحْيَاپھر زندہ کیا
- بِهِاس سے
- الْاَرْضَزمین
- بَعْدَ مَوْتِهَااس کے مرنے کے بعد
- وَبَثَّاور پھیلائے
- فِيْهَااس میں
- مِنْسے
- كُلِّہر قسم
- دَآبَّةٍجانور
- وَّتَصْرِيْفِاور بدلنا
- الرِّيٰحِہوائیں
- وَالسَّحَابِاور بادل
- الْمُسَخَّرِتابع
- بَيْنَدرمیان
- السَّمَآءِآسمان
- وَالْاَرْضِاور زمین
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
- يَّعْقِلُوْنَ( جو) عقل والے
سورة الْبَقَرَة 162
یعنی اگر انسان کائنات کے اس کارخانے کو، جو شب و روز اس کی آنکھوں کے سامنے چل رہا ہے، محض جانوروں کی طرح نہ دیکھے بلکہ عقل سے کام لے کر اس نظام پر غور کرے، اور ضد یا تعصّب سے آزاد ہو کر سوچے، تو یہ آثار جو اس کے مشاہدے میں آرہے ہیں اس نتیجے پر پہنچانے کے لیے بالکل کافی ہیں کہ یہ عظیم الشان نظام ایک ہی قادر مطلق حکیم کے زیر فرمان ہے، تمام اختیار و اقتدار بالکل اسی ایک کے ہاتھ میں ہے، کسی دوسرے کی خود مختارانہ مداخلت یا مشارکت کے لیے اس نظام میں ذرہ برابر کوئی گنجائش نہیں، لہٰذا فی الحقیقت وہی ایک خدا تمام موجودات عالم کا خدا ہے، اس کے سوا کوئی ہستی کسی قسم کے اختیارات رکھتی ہی نہیں کہ خدائی اور الوہیّت میں اس کا کوئی حصّہ ہو۔