تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 140
اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطَ كَانُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى١ؕ قُلْ ءَاَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللّٰهُ١ؕ وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَهَادَةً عِنْدَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿140﴾
- اَمْکیا
- تَقُوْلُوْنَتم کہتے ہو
- اِنَّ اِبْرَاهِيمَکہ ابراہیم
- وَاِسْمَاعِيلَاور اسماعیل
- وَاِسْحَاقَاور اسحٰق
- وَيَعْقُوْبَاور یعقوب
- وَالْاَسْبَاطَاور اولادِ یعقوب
- کَانُوْاتھے
- هُوْدًایہودی
- اَوْ نَصَارَییا نصرانی
- قُلْکہہ دیں
- اَاَنْتُمْکیا تم
- اَعْلَمُجاننے والے ہو
- اَمِ اللّٰهُیا اللہ
- وَ مَنْاور کون ہے
- اَظْلَمُبڑا ظالم
- مِمَّنْاس سے جس نے
- کَتَمَ شَهَادَةًگواہی چھپائی
- عِنْدَهُاس کے پاس
- مِنَ ۔ اللہِسے ۔ اللہ
- وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍاور اللہ بیخبر نہیں
- عَمَّااس سے جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
سورة الْبَقَرَة 140
یہ خطاب یہود و نصاریٰ کے ان جاہل عوام سے ہے جو واقعی اپنے نزدیک یہ سمجھتے تھے کہ یہ جلیل القدر انبیا سب کے سب یہودی یا عیسائی تھے۔
سورة الْبَقَرَة 141
یہ خطاب ان کے علما سے ہے، جو خود بھی اس حقیقت سے ناواقف نہ تھے کہ یہودیت اور عیسائیت اپنی موجودہ خصوصیّات کے ساتھ بہت بعد میں پیدا ہوئی ہیں، مگر اس کے باوجود وہ حق کے اپنے ہی فرقوں میں محدود سمجھتے تھے اور عوام کو اسی غلط فہمی میں مبتلا رکھتے تھے کہ انبیا کے مدّتوں بعد جو عقیدے، جو طریقے اور جو اجتہادی ضابطے اور قاعدے ان کے فقہا، صوفیہ اور متکلّمین نے وضع کیے، انہیں کی پیروی پر انسان کی فلاح اور نجات کا مدار ہے۔ ان علما سے جب پوچھا جاتا تھا کہ اگر یہی بات ہے، تو حضرت ابراہیم ؑ ، اسحاق ؑ ، یعقوب ؑ وغیرہ انبیا (علیہم السلام) آخر تمہارے ان فرقوں میں سے کس سے تعلق رکھتے تھے، تو وہ اس کا جواب دینے سے گریز کرتے تھے، کیونکہ ان کا علم انہیں یہ کہنے کی تو اجازت نہ دیتا تھا کہ ان بزرگوں کا تعلق ہمارے ہی فرقے سے تھا۔ لیکن اگر وہ صاف الفاظ میں یہ مان لیتے کہ یہ انبیا نہ یہودی تھے، نہ عیسائی، تو پھر ان کی حجّت ہی ختم ہوجاتی تھی۔