تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 133
اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَآءَ اِذْ حَضَرَ یَعْقُوْبَ الْمَوْتُ١ۙ اِذْ قَالَ لِبَنِیْهِ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْۢ بَعْدِیْ١ؕ قَالُوْا نَعْبُدُ اِلٰهَكَ وَ اِلٰهَ اٰبَآئِكَ اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ﴿133﴾
- اَمْ كُنْتُمْکیا تم تھے
- شُهَدَآءَموجود
- اِذْ حَضَرَجب آئی
- يَعْقُوْبَیعقوب
- الْمَوْتُموت
- اِذْجب
- قَالَاس نے کہا
- لِبَنِيهِاپنے بیٹوں کو
- مَاتم کس کی
- تَعْبُدُوْنَعبادت کرو گے
- مِنْ بَعْدِیْمیرے بعد
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- نَعْبُدُہم عبادت کریں گے
- اِلٰهَکَتیرے معبود کی
- وَاِلٰهَاور معبود
- اٰبَائِکَتیرے اٰبا
- اِبْرَاهِيْمَابراہیم
- وَاِسْمَاعِيْلَاور اسماعیل
- وَاِسْحَاقَاور اسحٰق
- اِلَٰهًامعبود
- وَاحِدًاواحد
- وَنَحْنُاور ہم
- لَهٗاسی کے
- مُسْلِمُوْنَفرمانبردار ہیں
سورة الْبَقَرَة 133
بائیبل میں حضرت یعقوب ؑ کی وفات کا حال بڑی تفصیل سے لکھا گیا ہے، مگر حیرت ہے کہ اس وصیّت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ البتہ تَلْموُد میں جو مفصّل وصیّت درج ہے، اس کا مضمون قرآن کے بیان سے بہت مشابہ ہے۔ اس میں حضرت یعقوب ؑ کے یہ الفاظ ہمیں ملتے ہیں
”خداوند اپنے خدا کی بندگی کرتے رہنا، وہ تمہیں اسی طرح تمام آفات سے بچائے گا، جس طرح تمہارے آباؤ اجداد کو بچاتا رہا ہے۔۔۔۔۔ اپنے بچوں کو خدا سے محبت کرنے اور اس کے احکام بجا لانے کی تعلیم دینا تاکہ ان کی مہلت زندگی دراز ہو، کیوں کہ خدا ان لوگوں کی حفاظت کرتا ہے، جو حق کے ساتھ کام کرتے ہیں، اور اس کی راہوں پر ٹھیک ٹھیک چلتے ہیں۔“ جواب میں ان کے لڑکوں نے کہا ”جو کچھ آپ نے ہدایت فرمائی ہے ہم اس کے مطابق عمل کریں گے۔ خدا ہمارے ساتھ ہو !“ تب یعقوب ؑ نے کہا ”اگر تم خدا کی سیدھی راہ سے دائیں یا بائیں نہ مڑو گے، تو خدا ضرور تمہارے ساتھ رہے گا۔“