تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 6
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلٰتُ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلٰى ظُلْمِهِمْ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَشَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿6﴾
- وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَاور وہ تم سے جلدی مانگتے ہیں
- بِالسَّيِّئَةِبرائی (عذاب)
- قَبْلَ الْحَسَنَةِبھلائی (رحمت) سے پہلے
- وَاور حالانکہ
- قَدْ خَلَتْگزر چکی ہیں
- مِنْسے
- قَبْلِهِمُان سے قبل
- الْمَثُلٰتُسزائیں
- وَاِنَّاور بیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- لَذُوْ مَغْفِرَةٍالبتہ مغفرت والا
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
- عَلٰيپر
- ظُلْمِهِمْان کا ظلم
- وَاِنَّاور بیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- لَشَدِيْدُ الْعِقَابِالبتہ سخت عذاب دینے والا
سورة الرَّعْد 14
کفار مکہ نبی ﷺ سے کہتے تھے کہ اگر تم واقعی نبی ہو اور تم دیکھ رہے ہو کہ ہم نے تم کو جھٹلا دیا ہے تو اب آخر ہم پر وہ عذاب آ کیوں نہیں جاتا جس کی تم ہم کو دھمکیاں دیتے ہو ؟ اس کے آنے میں خواہ مخواہ دیر کیوں لگ رہی ہے ؟ کبھی وہ چیلنج کے انداز میں کہتے کہ " رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ " (خدایا ہمارا حساب تو ابھی کر دے، قیامت پر نہ اٹھا رکھ)۔ اور کبھی کہتے کہ " اَلَّھُمّ اِنْ کَانَ ھٰذَا ھُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِ کَ فَاَ مْطِرْ عَلَیْنَا حِجَارَ ۃً مِّنَ السَّمَآ ءِ اَوِأْ تِنَا بِعَذَ ابٍ اَلِیْمٍ۔ " (خدایا اگر یہ باتیں جو محمد ﷺ پیش کر رہے ہیں حق ہیں اور تیری ہی طرف سے ہیں تو ہم پر آسمان سے پتھر برسایا کوئی دردناک عذاب نازل کر دے)۔ اس آیت میں کفار انہی باتوں کا جواب دیا گیا ہے کہ یہ نادان خیر سے پہلے شر مانگتے ہیں، اللہ کی طرف ان کو سنبھلنے کے لیے جو مہلت دی جا رہی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے بجائے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مہلت کو جلدی ختم کردیا جائے اور ان کی باغیانہ روش پر فورا گرفت کر ڈالی جائے۔