تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 27
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ اَنَابَۖۚ﴿27﴾
- وَيَقُوْلُاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا (کافر)
- لَوْکیوں
- لَآ اُنْزِلَنہ اتاری گئی
- عَلَيْهِاس پر
- اٰيَةٌکوئی نشانی
- مِّنْسے
- رَّبِّهٖاس کا رب
- قُلْآپ کہ دیں
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- يُضِلُّگمراہ کرتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
- وَيَهْدِيْٓاور راہ دکھاتا ہے
- اِلَيْهِاپنی طرف
- مَنْجو
- اَنَابَرجوع کرے
سورة الرَّعْد 43
اس سے پہلے آیت 7 میں اس سوال کا جو جواب دیا جا چکا ہے اسے پیش نظر رکھا جائے۔ اب دوبارہ ان کے اسی اعتراض کو نقل کر کے ایک دوسرے طریقے سے اس کا جواب دیا جا رہا ہے۔
سورة الرَّعْد 44
یعنی جو اللہ کی طرف خود رجوع نہیں کرتا اور اس سے روگردانی اختیار کرتا ہے اسے زبردستی راہ راست دکھانے کا طریقہ اللہ کے ہاں رائج نہیں ہے۔ وہ ایسے شخص کو انہی راستوں میں بھٹکنے کو توفیق دے دیتا ہے جن میں وہ خود بھٹکنا چاہتا ہے۔ وہی سارے اسباب جو کسی ہدایت طلب انسان کے لیے سبب ہدایت بنتے ہیں، ایک ضلالت طلب انسان کے لیے سبب ضلالت بنا دیے جاتے ہیں۔ شمع روشن بھی اس کے سامنے آتی ہے تو راستہ دکھانے کے بجائے اس کی آنکھیں خیرہ ہی کرنے کا کام دیتی ہے۔ یہی مطلب ہے اللہ کے کسی شخص کو گمراہ کرنے کا۔