تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 73. Al-Muzzammil · Ayah 17
فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاۗۖ﴿17﴾
- فَكَيْفَتو کیسے
- تَتَّقُوْنَتم بچوگے
- اِنْاگر
- كَفَرْتُمْتم کفر کروگے
- يَوْمًااس دن
- يَّجْعَلُکردے گا
- الْوِلْدَانَبچوں کو
- شِيْبَۨابوڑھا
یعنی ابھی پکڑ نہیں ہو رہی ہے تو یہ نہ سمجھو کہ کبھی نہیں ہو گی۔ اس دنیا میں نہ بھی ہوئی تو آخرت تو بہرحال شدنی ہے تو سوچ لو کہ اگر تم نے رسول کا انکار کیا تو اس دن کے ہول سے کس طرح بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا! ’بچوں کو بوڑھا بنا دے گا‘ کسی ہول کی شدت اور بے پناہی کی تعبیر ہے۔
ہماری زبان میں بھی بولتے ہیں کہ فلاں صدمہ نے مجھے بوڑھا کر دیا۔ روایات میں بھی آتا ہے کہ حضورؐ نے فرمایا کہ ’شیبتنی ھود واخواتھا‘ مجھے سورۂ ہود اور اس کی ہم جنس سورتوں نے بوڑھا کر دیا۔ عرب شعراء نے بھی مختلف اسلوبوں سے یہ محاورہ استعمال کیا ہے۔
یہ معروف ہے اس وجہ سے شواہد نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صاحب کشاف نے بعض شواہد کا حوالہ دیا ہے جو قابل اعتماد ہیں۔