تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 67
وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ١ۖۗ وَ الْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ السَّمٰوٰتُ مَطْوِیّٰتٌۢ بِیَمِیْنِهٖ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿67﴾
- وَمَا قَدَرُوااور انہوں نے قدر شناسی نہ کی
- اللّٰهَاللہ
- حَقَّحق
- قَدْرِهٖ ڰاس کی قدر شناسی
- وَالْاَرْضُاور زمین
- جَمِيْعًاتمام
- قَبْضَتُهٗاس کی مٹھی
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
- وَالسَّمٰوٰتُاور تمام آسمان
- مَطْوِيّٰتٌۢلپٹے ہوئے
- بِيَمِيْنِهٖ ۭاس کے دائیں ہاتھ میں
- سُبْحٰنَهٗوہ پاک ہے
- وَتَعٰلٰىاور برتر
- عَمَّااس سے جو
- يُشْرِكُوْنَوہ شریک کرتے ہیں
آیت 67
خدا کی شان سے بیخبر ی
یعنی ان جاہلوں نے اپنے مزعومہ شریکوں کو جو خدا کے برابر لا بٹھایا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے خدا کی شان او اس کی عظمت بالکل نہیں پہچانی ہے۔ انہوں نے خدا کو اپنے محدود پیمانوں سے ناپا ہے اس وجہ سے ذرہ اور آفتاب، قطرہ اور سمندر میں وہ امتیاز نہ کرسکے۔ ورنہ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ پوری زمین یا مت کے دن خدا کی مٹھی میں ایک مشت خاک کے برابر اور تمام آسمانوں کی بساط اس کے ہاتھ میں لپٹی ہوئی ہوگی ایسی عظیم ہستی کے ساتھ ان کی ان دیویوں دیوتائوں کا کیا جوڑ کہ یہ اس کی کائنات میں شریک وسہیم بن جائیں اور وہ ان کی مدد کا محتاج ہو قبضۃ اتنی چیز کو کہتے ہیں جو ایک ابر میں مٹھی میں اٹھالی جائے۔
سبحنہ وتعالیٰ عما یشرکون یعنی اللہ تعالیٰ کی عظیم ذات ان چیزوں سے پاک اور بلند ہے جن کو یہ جاہل لوگ اس کا شریک بنائے ہوئے ہیں۔ یہ نسبتیں اس کی پاکی و تقدس کے بھی منافی ہیں اور اس کی عظمت وکبریائی کے بھی۔