Tadabbur-e-Quran - Az-Zumar : 44
وَ حَآجَّهٗ قَوْمُهٗ١ؕ قَالَ اَتُحَآجُّوْٓنِّیْ فِی اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنِ١ؕ وَ لَاۤ اَخَافُ مَا تُشْرِكُوْنَ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ رَبِّیْ شَیْئًا١ؕ وَسِعَ رَبِّیْ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا١ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ
وَحَآجَّهٗ : اور اس سے جھگڑا کیا قَوْمُهٗ : اس کی قوم قَالَ : اس نے کہا اَتُحَآجُّوْٓنِّىْ : کیا تم مجھ سے جھگڑتے ہو فِي : میں اللّٰهِ : اللہ وَ : اور قَدْ هَدٰىنِ : اس نے مجھے ہدایت دے دی ہے وَ : اور لَآ اَخَافُ : نہیں ڈرتا میں مَا تُشْرِكُوْنَ : جو تم شریک کرتے ہو بِهٖٓ : اس کا اِلَّآ : مگر اَنْ : یہ کہ يَّشَآءَ : چاہے رَبِّيْ : میرا رب شَيْئًا : کچھ وَسِعَ : احاطہ کرلیا رَبِّيْ : میرا رب كُلَّ شَيْءٍ : ہر چیز عِلْمًا : علم اَ : کیا فَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ : سو تم نہیں سوچتے
کہہ دو کہ سفارش تمام تر اللہ ہی کے اتخیار میں ہے۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ پھر تم اسی کی طرف وٹائے جائو گے
(آیت 44) شفاعت کے باب میں قیود و شرائط فرمایا کہ ان نادانوں کو بتا دو کہ شفاعت تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے اس کے حضور میں کوئی اس کے ازن کے بددن کسی کی سفارش کی جرأت نہیں کر سے گا اذن کے بعد جو زبان کھولے گا وہ صرف اس کے لئے زبان کھولے گا جس کے لئے اس کو اجازت دی گئی ہے۔ پھر وہ وہی بات کہے گا جو بالکل حق ہوگی خدا کے آگے کوئی غلط بات کہنے کی کسی کے لئے گنجائش نہیں ہوگی۔ سفارش کے لئے یہ تمام قیدیں اور شرطیں نہایت تفصیل سے خود قرآن میں بیان ہوئی ہیں اور ان کی وضاحت ان کے محل میں ہم کرتے آ رے ہیں۔ وہی حقیقت جامع الفاظ میں یہاں فرمائی گی ہے کہ شفاعت تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے جو لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ خواہ ان کے اعمال کچھ ہی ہوں ان کے معبود ان کو بہرحال خدا کی پکڑ سے بچا لیں گے۔ وہ اپنی اس طمع خام کا انجام قیامت کے دن دیکھیں گے۔ لہ ملک السموت والارض ثم الیہ ترجعون یعنی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کے اختیار میں ہے اور سب کی پیشی اسی کے حضور ہونی ہے۔ نہ اس بادشاہی میں کسی اور کا سرمو دخل ہے اور نہ کوئی دوسرا مولیٰ و مرجع بننے والا ہے۔
Top