تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 118
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ لَا یَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا١ؕ وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ١ۚ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ١ۖۚ وَ مَا تُخْفِیْ صُدُوْرُهُمْ اَكْبَرُ١ؕ قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿118﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو ایمان لائے (ایمان والو)
- لَا تَتَّخِذُوْانہ بناؤ
- بِطَانَةًدوست (رازدار)
- مِّنْسے
- دُوْنِكُمْسوائے۔ اپنے
- لَا يَاْلُوْنَكُمْوہ کمی نہیں کرتے
- خَبَالًاخرابی
- وَدُّوْاوہ چاہتے ہیں
- مَاکہ
- عَنِتُّمْتم تکلیف پاؤ
- قَدْ بَدَتِالبتہ ظاہر ہوچکی
- الْبَغْضَآءُدشمنی
- مِنْسے
- اَفْوَاهِھِمْان کے منہ
- وَمَااور جو
- تُخْفِيْچھپا ہوا
- صُدُوْرُھُمْان کے سینے
- اَكْبَرُبڑا
- قَدْ بَيَّنَّاہم نے کھول کر بیان کردیا
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْاٰيٰتِآیات
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- تَعْقِلُوْنَعقل رکھتے
لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً ، بِطانۃ لحاف وغیرہ کے استر کو کہتے ہیں۔ بطانۃ الرجل سے آدمی کے اہل و عیال اور اس کے خواص و محرمان راز مراد ہوتے ہیں (بطانۃ الرجل ولیجتہ الذی یکاشفہ باسرارہ ثقۃ بمودتۃ۔ اقرب المورد)۔
’ خبال ‘ کے معنی فساد اور بگاڑ کے ہیں۔ لَا يَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا یعنی تمہارے اندر فساد پیدا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ ’ عنت ‘ کے معنی مشقت، زحمت اور تکلیف کے ہیں۔
وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ یعنی تمہارے لیے وہ اس بات کے متمنی ہیں کہ تمہیں اس راہ میں ٹھوکریں پیش آئیں اور تم زحمتوں میں پھنسو۔ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاۗءُ مِنْ اَفْوَاهِھِمْ سے مراد اسلام دشمنی کی وہ باتیں ہیں جن سے صاف پتہ چلتا تھا کہ اہل کتاب سب کچھ گوارا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اسلام اور مسلمانوں کو کسی قیمت پر بھی گوارا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں چناچہ قرآن نے ان کا یہ قول بھی نقل کیا ہے کہ یہ کھلم کھلا مشرکین تک کو بھی مسلمانوں پر ترجیح دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ مسلمانوں سے تو کہیں زیادہ ہدایت پر یہ ہیں۔ (ھؤلاء اھدی من الذین امنوا سبیلا)۔