تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 60
فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى﴿60﴾
- فَتَوَلّٰىپھر لوٹ گیا
- فِرْعَوْنُفرعون
- فَجَمَعَاس نے جمع کیا
- كَيْدَهٗاپنا داؤ
- ثُمَّپھر
- اَتٰىوہ آیا
آیت 60
فرعون کی تیاریاں
فتولی یعنی حضرت موسیٰ سے مذکورہ بالا قول وقرار کر کے فرعون دہان سے ہٹا اور اپنی تدبیریں اکٹھی کرنے میں لگ گیا اور پھر پورے سرو سامان کے ساتھ میدان مقابلہ میں آیا۔ یہاں بات مختصر کردی گئی ہے اس وجہ سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ اس نے کیا تدبیریں کیں لیکن قرآن کے دور سے مقامات میں اس کی وضاحت موجود ہے کہ اس نے اپنے درباریوں سے مشورہ کیا تو انہوں نے یہ رائے دی کہ ان کا مقابلہ معمولی جادوگروں سے کرانے میں شکست کا اندیشہ ہے اس وجہ سے مصلحت یہ ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہر کارے بھیج کر تمام ماہر جادوگر بلائے جائیں اور ان سے مقابلہ کرایا جائے۔ چناچہ اسی تجویز پر عمل کیا گیا۔ مملکت کے ہر حصہ میں ہر کارے بھیجے گئے اور تمام بڑے بڑے جادو گر بلائے گئے۔