تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 55
وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰى وَ یَسْتَغْفِرُوْا رَبَّهُمْ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلًا﴿55﴾
- وَمَا مَنَعَاور نہیں روکا
- النَّاسَلوگ
- اَنْ يُّؤْمِنُوْٓاکہ وہ ایمان لائیں
- اِذْ جَآءَهُمُجب آگئی ان کے پاس
- الْهُدٰىہدایت
- وَيَسْتَغْفِرُوْااور وہ بخشش مانگیں
- رَبَّهُمْاپنا رب
- اِلَّآبجز
- اَنْیہ کہ
- تَاْتِيَهُمْان کے پاس آئے
- سُنَّةُروش (معاملہ)
- الْاَوَّلِيْنَپہلوں کی
- اَوْیا
- يَاْتِيَهُمُآئے ان کے پاس
- الْعَذَابُعذاب
- قُبُلًاسامنے کا
وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَنْ يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَى وَيَسْتَغْفِرُوا رَبَّهُمْ إِلا أَنْ تَأْتِيَهُمْ سُنَّةُ الأوَّلِينَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلا
۔ الناس۔ سے مراد یہاں بھی وہی لوگ ہیں جن سے بحث چل رہی ہے اور " قبل " کے معنی سامنے اور رو در رو کے ہیں۔
مائدہ آسمانی کی جگہ قہر آسمانی کی طلب : مطلب یہ ہے کہ قرآن نے تو ہر قسم کی تنبیہا سنا دی ہیں، کوئی چیز مخفی نہیں رہ گئی ہے، لیکن جو لوگ حقیقت سے گریز کرنا چاہتے ہیں وہ کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈھ ہی لیتے ہیں۔ اب ان لوگوں کا یہ مطابہ ہے کہ یا تو ان پر اسی طرح کی تباہی آجائے جس طرح کی تباہی پچھلی قوموں پر آئی اور جس سے قرآن ڈرا رہا ہے یا کم از کم یہ کہ عذاب سامنے سے آتا دکھائی دے اور وہ اپنی آنکھوں سے اس کو دیکھ لیں۔ اس کے بغیر وہ اس ہدایت پر ایمان لانے اور توبہ و استغفار کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ قرآن ان کے آگے مائدہ آسمانی بچھا رہا ہے لیکن یہ قہر آسمانی کے طلب گار ہیں ایسے شامت زدوں کا بھلا کیا علاج ! ان کو معلوم نہیں ہے کہ جب عذاب الٰہی نمودار ہوجائے گا تو وہ دیدار کرکے واپس نہیں چلا جائے گا بلکہ ان کا کچومر نکال کر رکھ دے گا تو اس کے بعد یہ کس چیز پر ایمان لائیں گے۔