Tadabbur-e-Quran - Al-Israa : 43
سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِیْرًا
سُبْحٰنَهٗ : وہ پاک ہے وَتَعٰلٰى : اور برتر عَمَّا : اس سے جو يَقُوْلُوْنَ : وہ کہتے ہیں عُلُوًّا : برتر كَبِيْرًا : بہت بڑا (بےنہایت
وہ پاک اور بہت برتر ہے ان باتوں سے جو یہ کہتے ہیں
سُبْحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِيْرًا۔ یعنی اللہ تعالیٰ اس قسم کے اوہام و خرافات سے بالکل منزہ اور نہایت برتر ہے۔ ان قیاسات و تشبیہات اس کی اعلی صفات کے ساتھ کوئی جوڑ نہیں ہے۔
Top