Madarik-ut-Tanzil - Al-Hijr : 24
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ
اِنَّ : بیشک عِبَادِيْ : میرے بندے لَيْسَ : نہیں لَكَ : تیرے لیے (تیرا) عَلَيْهِمْ : ان پر سُلْطٰنٌ : کوئی زور اِلَّا : مگر مَنِ : جو۔ جس اتَّبَعَكَ : تیری پیروی کی مِنَ : سے الْغٰوِيْنَ : بہکے ہوئے (گمراہ)
اور جو لوگ تم میں پہلے گزر چکے ہیں ہم کو معلوم ہیں۔ اور جو پیچھے آنے والے ہیں وہ بھی ہم کو معلوم ہیں۔
24: وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِ مِیْنَ مِنْکُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ (ہم تمہارے پہلوں کو بھی جانتے ہیں اور پچھلوں کو بھی ہم ہی جانتے ہیں) جو موت اور ولادت کے لحاظ سے متقدم و متأخر ہیں۔ نمبر 2۔ جو اپنے آباء کی اصلاب سے پیدا ہوچکے اور جو ابھی تک نہیں نکلے نمبر 4۔ اسلام میں مقدم یا طاعت میں آگے بڑھنے والے۔ نمبر 5۔ صف جماعت میں آگے بڑھنے والے۔ نمبر 6۔ صف کار زار میں آگے بڑھنے والے اور پیچھے ہٹنے والے۔
Top