تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 6
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠ع﴿6﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَکہا
- مُوْسٰىموسیٰ
- لِقَوْمِهِاپنی قوم کو
- اذْكُرُوْاتم یاد کرو
- نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمت
- عَلَيْكُمْاپنے اوپر
- اِذْ اَنْجٰىكُمْجب اس نے نجات دی تمہیں
- مِّنْسے
- اٰلِ فِرْعَوْنَفرعون کی قوم
- يَسُوْمُوْنَكُمْوہ تمہیں پہنچاتے تھے
- سُوْٓءَ الْعَذَابِبرا عذاب
- وَيُذَبِّحُوْنَاور ذبح کرتے تھے
- اَبْنَآءَكُمْتمہارے بیٹے
- وَيَسْتَحْيُوْنَاور زندہ چھوڑتے تھے
- نِسَآءَكُمْتمہاری عورتیں
- وَفِيْاور میں
- ذٰلِكُمْاس
- بَلَآءٌآزمائش
- مِّنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- عَظِيْمٌبڑی
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ يَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْۗءَ الْعَذَابِ وَيُذَبِّحُوْنَ اَبْنَاۗءَكُمْ وَيَسْتَحْيُوْنَ نِسَاۗءَكُمْ ۭ وَفِيْ ذٰلِكُمْ بَلَاۗءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيْمٌ۔
" اٰل " سے مراد اتباع اور پیرو : " ال فرعون " ہم دوسرے مقام میں واضح کرچکے ہیں کہ لفظ " اٰل " سے مراد اتباع اور پیرو بھی ہوتے ہیں۔ یہ حضرت موسیٰ کی اس تقریر کا حوالہ ہے جو انہوں نے اپنی قوم کے سامنے اس وقت فرمائی ہے جب ان کو اور ان کی قوم کو فرعونیوں کے چنگل سے نجات مل چکی ہے۔ اس تقریر سے حضرت موسیٰ کا مقصود اپنی قوم کو یہ یاد دلانا تھا کہ یہ بہت بڑی آزمائش تھی جس سے خدا نے محض اپنے فضل سے تمہیں نجات بخشی ہے تو اس فضل کو یاد رکھنا، خدا کے برابر شکر گزار رہنا، اس کو بھول کر پھر کہیں انہی سرمستیوں میں نہ کھو جانا جس کی سزا تمہیں فرعونیوں کے عذاب کی شکل میں ملی۔ حضرت موسیٰ کی اس تقریر کی یاد دہانی وقت کے بنی اسرائیل کو اس لیے کرائی گئی ہے کہ وہ متنبہ ہوں کہ وہ حضرت موسیٰ کی اس تلقین کو فراموش کرکے پھر شیطان کے راستہ پر چل پڑے ہیں اور اسلام کی مخالفت کرکے ازسرنو اپنی شامت کو دعوت دینا چاہتے ہیں۔