تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 11. Hud · Ayah 63
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَیْتُهٗ١۫ فَمَا تَزِیْدُوْنَنِیْ غَیْرَ تَخْسِیْرٍ﴿63﴾
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اَرَءَيْتُمْکیا دیکھتے ہو تم
- اِنْ كُنْتُاگر میں ہوں
- عَلٰي بَيِّنَةٍروشن دلیل پر
- مِّنْ رَّبِّيْاپنے رب سے
- وَاٰتٰىنِيْاور اس نے مجھے دی
- مِنْهُاپنی طرف سے
- رَحْمَةًرحمت
- فَمَنْتو کون
- يَّنْصُرُنِيْمیری مدد کریگا (بچائے گا)
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- اِنْاگر
- عَصَيْتُهٗمیں اس کی نافرمانی کروں
- فَمَاتو نہیں
- تَزِيْدُوْنَنِيْتم میرے لیے بڑھاتے
- غَيْرَسوائے
- تَخْسِيْرٍنقصان
قَالَ يٰقَوْمِ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰي بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَاٰتٰىنِيْ مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ يَّنْصُرُنِيْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَيْتُهٗ ۣ فَمَا تَزِيْدُوْنَنِيْ غَيْرَ تَخْسِيْرٍ۔
حضرت صالح کا جواب : بینۃ اور رحمۃ پر آیات 17 آیت 28 کے تحت بحث گزر چکی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ میں تو جو دعوت دے رہا ہوں وہ میری فطرت کی آواز بھی اور مزید برآن وحی الٰہی کی تعلیم بھی جو مجھے براہ راست حاصل ہوئی تو اب اگر میں اس راہ سے ہٹ کر کوئی اور راہ اختیار کروں تو مجھے خدا کی پکڑ سے بچانے والا کون بنے گا ؟ فما تزیدوننی غیر تخسیر۔ یعنی اگر میں یہ راہ چھوڑ کر تمہاری توقعات پوری کرنے میں لگ جاؤ تو تم میری بدبختی اور نامرادی ہی میں اضافہ کروگے، خدا کے مقابل میں میری کوئی مدد ہیں کرسکو گے۔