Ruh-ul-Quran - Al-Waaqia : 80
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
تَنْزِيْلٌ : نازل کردہ ہے مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ : رب العالمین کی طرف سے
یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰـلَمِیْنَ ۔ (الواقعۃ : 80) (یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے۔ ) یعنی قرآن کریم اتنی عظیم کتاب ہے کہ یہ انسانی دماغ کا نتیجہ قرار نہیں دی جاسکتی۔ مشرکینِ مکہ نے جس طرح آنحضرت ﷺ کو ایک کاہن قرار دے کر قرآن کریم کو القائے شیطانی کا نتیجہ قرار دیا، وہ نہایت گھٹیا حرکت ہے۔ یہ کتاب رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی ہے۔ اور جو شخص بھی اس کی حیثیت پر غور کرے گا اس کے لیے اس بات کو تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں۔
Top