Ruh-ul-Quran - Al-Waaqia : 57
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ
نَحْنُ : ہم نے خَلَقْنٰكُمْ : پیدا کیا ہم نے تم کو فَلَوْلَا : پس کیوں نہیں تُصَدِّقُوْنَ : تم تصدیق کرتے ہو۔ تم یقین کرتے۔ سچ مانتے
ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے، پھر تم کیوں تصدیق نہیں کرتے ہو ؟
نَحْنُ خَلَقْنٰـکُمْ فَلَوْلاَ تُصَدِّقُوْنَ ۔ (الواقعۃ : 57) (ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے، پھر تم کیوں تصدیق نہیں کرتے ہو ؟۔ ) خطاب ان ہی منکرین سے ہے جو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا بھی انکار کرتے تھے اور آخرت کو بھی تسلیم نہیں کرتے تھے۔ ان کے سامنے ایک ہی دلیل رکھی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں پیدا فرمایا، اگر تم اپنی خلقت پر غور کرو تو تمہیں اندازہ ہوجائے گا کہ تمہاری تخلیق میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کا دخل نہیں، وہی واحد خالق ومالک ہے۔ اور قادرمطلق ہے کہ وہ اولین تخلیق پر بھی قادر ہے تو دوسری تخلیق پر بھی وہی قادر ہے۔ پھر اگلی آیت میں اس کی تفصیل بیان فرمائی گئی ہے۔
Top