Al-Qurtubi - Al-An'aam : 49
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا یَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتوں کو يَمَسُّهُمُ : انہیں پہنچے گا الْعَذَابُ : عذاب بِمَا : اس لیے کہ كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ : وہ کرتے تھے نافرمانی
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کی نافرمانیوں کے سبب انھیں عذاب ہوگا۔
آیت نمبر 49 :۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : آیت : والذین کذبوا بایتنا آیات سے مراد قرآن اور معجزات ہیں۔ بعض علماء نے فرمایا : حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس ہے۔ آیت : یمسھم العذاب انہیں عذاب پہنچے گا۔ آیت : بما کانوا یفسقون جو وہ کفر کرتے تھے۔
Top