Al-Qurtubi - Al-An'aam : 118
فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰیٰتِهٖ مُؤْمِنِیْنَ
فَكُلُوْا : سو تم کھاؤ مِمَّا : اس سے جو ذُكِرَ : لیا گیا اسْمُ اللّٰهِ : اللہ کا نام عَلَيْهِ : اس پر اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو بِاٰيٰتِهٖ : اس کی نشانیوں پر مُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
تو جس چیز پر (ذبح کے وقت) خدا کا نام لیا جائے اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو تو اسے کھالیا کرو۔
قولہ تعالیٰ : آیت : فکلموا مما ذکر اسم اللہ علیہ یہ آیت کچھ لوگوں کے سبب نازل ہوئی جو حضور نبی مکرم ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے : یا رسو اللہ ! ﷺ بلاشبہ ہم اسے تو کھاتے ہیں جسے ہم خود مارتے ہیں اور اسے نہیں کھاتے جسے اللہ تعالیٰ مار دے ؟ تب یہ آیات نازل ہوئی : آیت نمبر 121، اسے ترمذی وغیر نے نقل کیا ہے (سنن ابی داؤد، کتاب الضحایا، باب فی ذبائح اھل الکتاب، حدیث 2436، ضیاء القرآن پبلی کیشنز) ۔ حضرت عطا نے کہا ہے : یہ آیت اس بات کا حکم ہے کہ کوئی مشروب پیتے وقت، ذبح کے وقت اور ہر قسم کی کھائی جانے والی شی کھاتے وقت اللہ تعالیٰ کا اسم گرامی ( یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنا چاہیے۔ اور قول باری تعالیٰ آیت : ان کنتم بایٰتہ مؤمنین یعنی اگر تم اس کے احکام اور اوامر کو لینے والے (پکڑنے والے) ہو، کیونکہ ایمان انہیں متمضن ہوتا ہے اور انہیں پکڑنے اور ان کی پیروی کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔
Top