Al-Qurtubi - Al-Waaqia : 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو
فسبح باسم ربک العظیم۔ اللہ تعالیٰ کی ہر عیب سے پاکی بیان کرو۔ باء زائدہ ہے یعنی اپنے رب کی پاکی بیان کرو۔ اسم سے مراد مسمی ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : معنی ہے اب اپنے رب کا ذکر کرتے ہوئے اور اس کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اس کی نماز پڑھیے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اپنے عظیم رب کے نام کا ذکر کیجئے اور اس کی تسبیح بیان کیجئے۔ حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے جب فسبح باسم ربک العظیم۔ آیت نازل ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا :” اسے اپنے رکوع میں رکھ لو “ اور جب سبح اسم ربک الاعلیٰ ۔ نازل ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اسے اپنے سجدہ میں رکھ لو “ (1) اسے ابو دائودنے نقل کیا ہے۔ 1 ؎۔ سنن ابی دائود، کتاب الصلوٰۃ، ما یقول الرجل لی رکوعہ و سجودہ، جلد 1، صفحہ 126
Top